Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیل گروور کے سامنے میں نااہل اداکار ہوں، سلمان

ممبئی ......معروف بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے مزاحیہ اداکار سنیل گروور کی تعریف کی ہے۔ سنیل گروور کے ساتھ اپنی فلم ’ٹیوب لائٹ“ کےلئے ایک پروموشنل شو کرنے والے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ سنیل واحد ایسے مزاحیہ اداکار ہیں،جو مزاح نہیں کرتے، بلکہ خود کو اس طرح مزاحیہ کردار میں ڈبو دیتے ہیںکہ لوگ بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔ سنیل کی تعریف کرتے ہوئے سلمان نے کہا کہ جب میں اور سہیل انہیں ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو میں سوچتا ہوں کہ میں سب سے نااہل اداکار ہوں، چونکہ جس طرح وہ مسٹر بچن (امیتابھ بچن)،ڈاکٹر گلاٹی اور گتھی کے کردار کو پردے پر اتارتے ہیں، انہیں مزاح کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ صرف کرداروں کو ادا کرتے ہیں۔ وہ کرداروں کو ادا کرتے ہیں۔ اگر آپ سنیل کو دیکھیں گے تو آپ کو وہ کامیڈین نہیں لگیں گے۔ 

شیئر: