شارجہ کے انڈسٹریل ایئریا میں آتشزدگی
شارجہ: شارجہ کے انڈسٹریل ایئریا میں واقع 12گوداموں میں آگ لگ گئی تاہم آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پالیا۔ شارجہ میں محکمہ شہری دفاع کے سربراہ کرنل سامی النقبی نے الامارات الیوم کو بتایا کہ اطلاع ملنے کے 4منٹ بعد شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر موجود تھیں۔آتشزدگی پھیلنے کی وجہ یہ تھی کہ گودام لڑکی کے سامان کا تھا۔آگ پر قابو پانے کے بعد جائے وقوعہ میں آتشزدگی کے اسباب معلوم کئے جارہے ہیں۔