رانا عارف ہرناہ کے اعزاز میں افطار ڈنر وعشائیہ
جدہ (جاوید راہو) پاکستان یوتھ کونسل کے زیرِاہتمام پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 121کے صدر اور ایم پی اے رانا محمد اقبال نے حلقہ پی پی 121کے فرزند رانا محمدعارف اقبال ہرناہ کے اعزاز میں افطار اور عشائیہ دیا گیا۔تقریب کی صدارت پاکستان یوتھ کونسل کے ملک منظور حسین اعوان کی۔ پاکستان یوتھ کونسل کے ملک سجاد اعوان اورپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد اکرمہمان خصوصی تھے۔تقریب میں چوہدری وحید، چوہدری عنائیت جاڑا،چوہدری ثناءلحق،ملک وقاص اعوان، پاکستان یوتھ کونسل کے چوہدری عرفان صدرہ، ملک اعجاز، ملک کاشف، آصف علی بھٹی،چوہدری علی، ملک سرفراز اعوان،ملک جہانگیر اعوان، مرزا غفار،ملک عمران،چوہدری قیصر گوندل،ملک علی حسین اعوان، چوہدری اویس فراز،چوہدری عاصم،ملک محسن ،ملک امجد،ملک راشد،اوردیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر رانا عارف اقبال ہرناہ،چوہدری محمد اکرم،ملک منظور حسین اعوان ،چوہدری وحید ،ملک سجاد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اور میاں محمد نواز شریف کے وژن نے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیا ہے۔