Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی کا لاپتہ بچہ مل گیا

طائف..... ایک مصری فیملی نے پیٹرول اسٹیشن کے اطراف روتے ہوئے مالی کے بچے کو دیکھ کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ پیار سے والدین کے بارے میں دریافت کیا۔بچہ ذہین نکلا اس نے پیٹرول اسٹیشن کے قریب واقع استراحہ کے اس کمرے کی طرف اشارہ کیا جہاں اسکے باپ نے نصف گھنٹہ آرام کیا تھا۔ مصری فیملی نے اس سے مزید معلومات حاصل کرکے باپ سے رابطہ کرلیا۔ اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ طائف کمشنری سے 250کلو میٹر مشرق میں واقع ظلم تحصیل کی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک 8سالہ بچہ ریاض طائف روڈ پر تحصیل کے ایک پیٹرول اسٹیشن سے لاپتہ ہے۔ باپ نے ظلم پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی تھی۔ بچے کا تعلق افریقی ملک مالی سے ہے۔

شیئر: