Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم ہالینڈ کی طرف سے مودی کو سائیکل کا تحفہ

ہیگ۔۔۔۔وزیر اعظم نریندرمودی کو ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک رتے نے سائیکل کا تحفہ پیش کیا۔ وزیر اعظم ہالینڈ جو ایک بڑی اقتصادی طاقت کے وزیر اعظم ہیں کبھی بھی کاروں کے قافلے کے ساتھ سفر نہیں کرتے۔وہ وزیر اعظم ہاؤس سائیکل پر آتے ہیں اور شام کو بھی اسی سائیکل سے گھر واپس جاتے ہیں۔ان کے دفتر نے ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا ہے جس میں دکھایا گیا کہ وہ اپنی سائیکل کی معمولی خرابی کو خود دور کررہے ہیں۔ سرکاری دورے میں بھی وہ سائیکل پر ہی سفر کرتے ہیں ۔2012میں انہوں نے اپنے ملک کا دورہ کرنیوالے ایک ایرانی وفد کو بھی اس وقت حیران کردیا تھا جب وہ اپنی سائیکل پر وزیر اعظم ہاؤس آئے تھے۔

شیئر: