Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جائدادکے تنازع پر 2سالہ بچے کا قتل

ممبئی۔۔۔۔جائداد کے تنازع پر رشتے داروں نے ایک شخص کے 2سالہ بچے کو گلا دبا کر ہلاک کردیا۔ بچے کی لاش پلاسٹک کے تھیلے میں ملاڈ کے علاقے سے پائی گئی۔پولیس اب مشتبہ ملزمان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ یہ بچہ پیر کو شام 6بجے لاپتہ ہوا تھاجبکہ اگلے دن منگل کو اس کی لاش پائی گئی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ بچے کے رشتے داروں نے اس کے والد سے پچھلے ماہ لڑائی کی تھی۔ایک رشتے دار نے کہا کہ ملزمان بچے کے والد سندیپ کی املاک پر گھر بناکر رہ رہے تھے۔ پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ بچے کو گلا گھونٹ کر مارا گیا۔ اس کے لاپتہ ہونے پر ہر جگہ اسے ڈھونڈا گیا تھا ۔

شیئر: