بیجنگ۔۔۔۔چینی فوج نے جمعرات کو بھوٹان کے اس الزام کو مسترد کردیا کہ چینی فوج نے اس کے علاقے کی خلاف ورزی کی۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے چینی علاقے سے کارروائی کی۔چین نے ہند سے بھی کہا کہ وہ اپنی غلطیاں درست کرے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوج بھوٹان میں داخل نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پیپلز لیبریشن آرمی کے ترجمان نے الزام لگایا تھا کہ ہندوستانی فوج سکم کے علاقے سے چینی سرحد پار کرکے داخل ہوئی تھی۔ اس نے وہاں معمول کی سرگرمیاںرکوانے کی کوشش کی جس پر چینی فوج نے مناسب جواب دیا۔ ہم نے ان پر واضح کردیا ہے کہ وہ چینی علاقے سے اپنی فوج واپس بلائے۔ بھوٹان نے گزشتہ روز کہا تھاکہ چینی فوج نے اس کے علاقے میں اپنا کیمپ قائم کیا ہے۔ اسے چاہئے کہ فوری طور پر کام روک دے۔