نئی دہلی۔۔۔۔۔مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے عین اس دن جب وزیر اعظم مودی نے حالیہ قتل کی وارداتوں پر اپنی خاموشی توڑی ہے کہا ہے کہ اقلیتوں میں خوف اور عدم سلامتی کا کوئی ماحول نہیں۔انہوں نے حالیہ ہنگاموں کے بارے میں کہا کہ بعض قوتیں حکومت کے ترقی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ایسی طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اقلیتوں میں کوئی خوف و ہراس ہے لیکن جو بھی واقعات ہورہے ہیں خواہ چھوٹے ہوں یا بڑے چاہے یہ مجرمانہ سازش ہی کیوں نہ ہو ان سب کا کوئی جواز نہیں۔ایسے لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔