Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشاعر مقدسہ ٹرین کیلئے 100ملائیشیائی اور 24سعودی ڈرائیور مقرر

 مکہ مکرمہ .... امسال حج موسم کے دوران حجاج کرام کو مشاعر مقدسہ ٹرین ملائیشیا کے 100اور سعودی عرب کے 24ڈرائیور چلائیں گے۔ملائیشیا کے 49ڈرائیور سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یہ حج موسم سے قبل مشاعر مقدسہ ٹرین چلانے کا تجربہ کرینگے۔ یہ ٹرین سال میں صرف ایک بار حج ایام میں چلتی ہے۔ یہ اطلاع ملائیشیا کے جریدے دی اسٹار نے اپنے تازہ شمارے میں دی ہے۔ اخبار مذکور میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کے ڈرائیوروں کا ایک گروپ جو 50افراد پر مشتمل تھا پہلے ہی سعودی عرب جاچکا ہے۔ جریدے کا کہناہے کہ ملائیشیا میں گزشتہ سال 24سعودیوں کو مشاعر مقدسہ ٹرین چلانے کی تربیت دی گئی تھی وہ امسال ملائیشیا کے ڈرائیوروں کے معاون کے طور پر کام کرینگے۔

شیئر: