Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی کی مذمت کے فوری بعد گائے کا گوشت لے جانیوالے کا قتل

نئی دہلی۔۔۔۔مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے جھاڑ کھنڈ میں گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں ایک شخص کی ہلاکت کی مذمت کی ہے اور کہا کہ اس واقعہ کو مذہبی نکتہ نظر سے نہ دیکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات شرمناک اوروحشیانہ ہیں۔انہوں نے ضلعی اورریاستی سطح پر پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی کہ آئندہ ایسا کوئی بھی واقعہ ہو تو سخت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم مودی کی طرف سے گائے کے تحفظ کے نام پر ہونیوالے قتل کی مذمت کے بعد مشتعل ہجوم نے جھاڑ کھنڈ نے ایک شخص کو ہلاک کردیا تھاجبکہ اس کی وین بھی نذر آتش کردی تھی۔ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائیگی۔

شیئر: