Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انطالیہ اوپن،اعصام الحق نے ڈبلز فائنل جیت لیا

انطالیہ... پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے اپنے پارٹنر رابرٹ لینڈاسٹیڈ کے ساتھ انطالیہ اوپن اے ٹی پی گراس کورٹ کا مینز ڈبلزٹائٹل جیت لیا۔اعصام الحق اوررابرٹ لینڈاسٹیڈنے ترکی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں اولیور ماراچ اور میٹ پیوک کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرانے کے بعد ان کے میچ سے دستبردار ہونے کے نتیجے میں فتح سمیٹی ۔اعصام اور رابرٹ نے شروع سے جارحانہ کھیل پیش کیا پہلے سیٹ میں 5-7 سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں ان کو 1-4 سے برتری حاصل تھی کہ حریف جوڑی زخمی ہو نے کی وجہ سے میچ سے دستبردار ریٹائر ہرٹ ہو گئی جس پر انہیں ایونٹ کا فاتح قرار دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں اعصام نے کہا اس سیزن میں پہلی میں اور رابرٹ جوڑی بنا کر کھیلے ہیںیہ فتح انتہائی شاندار اور اہمیت کی حامل ہے، امید ہے آئندہ بھی مل کر کامیابیاں سمیٹیں گے۔

 

شیئر: