پروفیشنل فائٹرز لیگ نے 2025 کے سیزن کے لیے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (مینا) کی پہلی فائٹ نائٹ کے مکمل مقابلوں کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مرکزی مقابلے میں پروفیشنل فائٹرز لیگ 2024 کے فیڈر ویٹ چیمپیئن سعودی عرب کے عبداللہ القحطانی ’دی ریپر‘ اور مصر کے معروف فائٹر اسلام رضا ’دی ایجپشن زومبی‘ آمنے سامنے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی خاتون کک باکسر ہتان السیف کا ورلڈ ریکارڈ
Node ID: 879104
-
-
ریاض: سعودی فائٹرز ہتان السیف اور عبداللہ القحطانی نے دل جیت لیے
Node ID: 882355
یہ کوارٹر فائنل ان دونوں فائٹرز کے درمیان ری میچ ہے جو تقریباً سات سال بعد ہو رہا ہے ان کا پہلا مقابلہ 2018 میں ہوا تھا جس میں القحطانی نے کامیابی حاصل کی تھی۔
2024 کے سیزن میں اسلام رضا نے فیڈر ویٹ فائنل میں جگہ بنائی تھی مگر انجری کے باعث وہ فائنل سے دستبردار ہو گئے تھے اور ان کی جگہ عبداللہ القحطانی نے لی تھی۔
یہ مقابلے جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے اونیکس ارینا میں منعقد ہوں گے ، ایونٹ کا پہلا مقابلہ جمعہ 9 مئی کو ہوگا۔
جاری کئے گئے فائٹ کارڈ میں مشرق وسطیٰ کے متعدد نمایاں فائٹرز پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔ جن میں مراکش کے صلاح الدین ہملی، اردن کے عزالدین الدربانی، الجزائر کے یانس غموری اور عراق کے حسین سالم ہیں۔

سعودی عرب کے عبدالعزیز المعمر سعودی گیمز2024 کے چیمپیئن اور متحدہ عرب امارات کے باصلاحیت فائٹر یوسف الحوسنی برازیلین جوجٹسو چیمپیئن سٹار فائٹرز شوکیس مقابلوں میں پہلی بار رنگ میں اتریں گے۔
پروفیشنل فائٹرز لیگ2025 کے مینا سیزن ون کا مکمل فائٹ کارڈ اس طرح ہے۔
فیڈر ویٹ کوارٹر فائنل: عبداللہ القحطانی بمقابلہ اسلام رضا۔ لائٹ ویٹ کوارٹر فائنل: محسن محمدسیفی بمقابلہ احمد السیسی۔لائٹ ویٹ کوارٹر فائنل: صلاح الدین ہملی بمقابلہ عباس خان۔
