Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود رہائی میں واحد رکاوٹ تھے،ریمنڈ ڈیوس

اسلام آباد... امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب دی کنٹریکٹر میں مزید انکشاف کیاکہ اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رہائی کی راہ میں واحد رکاوٹ تھے۔ شاہ محمود نے حکومتی دباو میں آنے کے بجائے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا۔شاہ محمود نے ویانا کنونشن پڑھ لیا تھا اور جانتے تھے کہ امریکہ کی جانب سے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطالبہ مکمل طور پر غلط ہے۔ریمنڈ ڈیوس نے لکھا کہ جان کیری اور شاہ محمود ایک دوسرے کو اپنا دوست کہتے تھے مگر میرے معاملے میں شاہ محمودنے کیری سے دوستی کا بھی لحاظ نہیں کیا۔ اس وقت کے صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی نے شاہ محمود کو منانے کی کوشش کی مگر وہ اپنے سخت موقف پر قائم رہے۔شاہ محمود نے اس وقت نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وقت امر یکہ کے آگے سر جھکانے کا نہیں،قوم کو شرمندہ نہیں کرسکتے۔

 

شیئر: