نئی دہلی- - - - - -مشہور اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم ’’دبنگ 3‘‘ کی اسکرپٹ تیار ہوگئی ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوگی۔سلمان خان کے چاہنے والوں کوان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے ۔سلمان نے کہا کہ دبنگ 3 کی اسکرپٹ تیار ہوچکی ہے۔فلم ’’بھارت ‘‘کی شوٹنگ کے دوران یا ان کی کسی دیگر فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ دبنگ 3 کی شوٹنگ کریں گے۔سلمان نے کہا کہ دبنگ 3 میں بتایا جائے گا کہ آخر کیسے چلبل پانڈے اصل زندگی میں چلبل بنا۔باقی کے حصے میں چلبل پانڈے کی ابھی تک کی زندگی کے بارے میں دکھایا جائیگا۔ارباز خان اس بار صرف فلم کو پروڈیوس کریں گے۔