Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیجی ممالک 18ارب ڈالر نکال کر قطر پر ضرب کاری لگا سکتے ہیں

ریاض - - - - -اسکائی نیوز چینل نے واضح کیا ہے کہ قطر دھماکہ خیز مالی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ 13مطالبات مسترد کرنے اور مہلت ختم ہو جانے پر خلیجی ممالک قطر کے بینکوں کو 18ارب ڈالر کی مار لگا سکتے ہیں ۔ خلیجی ممالک کے بائیکاٹ کے باعث قطر میں بینکنگ کا شعبہ پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہے ۔ لوگ دھڑا دھڑ اپنی رقوم باہر بھجوا رہے ہیں ۔ قطری ریال غیر ملکی کرنسیوں خصوصاً ڈالر میں تبدیل کر رہے ہیں ۔ اطلاع یہ ہے کہ سعودی عرب، امارات اور بحرین کے بینک اور مالیاتی ادارے قطر میں 18ارب ڈالر کے اثاثے رکھے ہوئے ہیں ۔ اگر یہ رقم نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا تواس سے قطر میں بینکنگ سسٹم عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

شیئر: