Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت نے قطر کو دی جانے والی مہلت میں 48گھنٹے توسیع کا مطالبہ کردیا

کویت: کویت نے سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر سے مطالبات کے حوالے سے قطر کو دی جانے والی مہلت میں 48گھنٹے توسیع کا مطالبہ کیاہے۔ کویتی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہاگیا کہ امیر کویت شیخ صباح الاحمد آج قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی کا استقبال کریں گے اور قطری وزیر خارجہ امیر کویت کے نام امیر قطر شیخ تمیم کا مکتوب لے آئیں گے نیز دونوں رہنماؤں کے درمیان خلیجی بحران کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا لہذا کویت تعلقات منقطع کرنے والے ممالک سے گزارش کرتا ہے کہ مہلت میں 48گھنٹے کی توسیع کی جائے۔
 
 

شیئر: