تقریب میں دولہا اپنے اہل خانہ و دوستوں کے ہمراہ موجود تھے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ کی موجودگی میں 300 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض سیزن کے تحت بولیوارڈ سٹی کے ابوبکر سالم تھیٹر میں ’’لیلہ العمر‘ کے عنوان سے تقریب میں دولہا ان کے اہل خانہ و دوستوں کے ہمراہ موجود تھے۔
تقریب کو متعدد ٹی وی چینلز پر براہ راست پیش کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
اس تقریب کو متعدد ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا جس سے سامعین کو تقریب کی تفصیلات حاصل ہوئی۔ اس کے علاوہ تقریب میں متعدد پروگرام بھی پیش کیے گئے جنہیں وہاں آنے والے لوگوں نے بے حد پسند کیا۔
اس تقریب کے لیے بہت سے سرکاری اور نجی اداروں نے تحائف فراہم کیے تھے جس میں رمضان میں 300 مستحق دولہوں کو ہاؤسنگ یونٹ اور کاریں فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن میں خواتین کا کنسرٹ اتوار کو محمد عبدہ ایرینا میں ہوگا۔