Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمشید دستی کی ضمانت منظور

سرگودھا ... انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔جمشید دستی کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت قائم مقدمے کومظفر گڑھ سے سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کیا گیا تھا۔ جمشید دستی کی جانب سے 150 سے زائد وکلاءپیش ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ جمشید دستی کے خلاف مظفرگڑھ میں نہرتوڑنے، ناجائزاسلحہ بر آمدگی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ 3 مقدمات میں ان کی ضمانت پہلے ہی منظورہوچکی ہے۔
 

 

شیئر: