ممبئی۔۔۔۔مہاراشٹر پولیس نے اپنے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گئورکشک قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور گوشت کے تاجروں اور انہیں گاڑیوں میں لیکر جانیوالوں کو ہراساں نہ کریں۔شہر کے 94تھانوں کو اس سلسلے میں ہدایت بھیج دی گئی۔وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ اگرچہ عام طور پر گئورکشک پولیس کو اطلاع دیتے ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ پولیس فوری کارروائی کرے لیکن چونکہ یہ ایسا موضوع ہے جس سے فرقہ وارانہ صورتحال پیدا ہوسکتی ہے ہم نے پولیس سے کہا کہ وہ ایسے معاملات پر انتہائی احتیاط سے فیصلے کرے۔