Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمسی توانائی پیدا کرنیوالی کھڑکی

واشنگٹن۔۔۔۔۔سائنسدانوں نے ایک ایسی اسمارٹ ونڈو تیار کی ہے جس سے آپ طے کرسکیں گے کہ گھر میں کتنی روشنی کی ضرورت ہے۔ جبکہ کمرے کا درجہ حرارت بھی کنٹرول کرسکیں گے۔ یہ کھڑکی خود ہی سورج سے توانائی حاصل کریگی اور اس میں لگی بیٹری چارج ہوتی رہے گی جس کے نتیجے میں کمرے کا درجہ حرارت ضرورت کے مطابق ہوگا اور یوں توانائی کے اخراجات میں 40فیصد کمی آئیگی۔اسی کھڑکی پر پڑنے والی دھوپ سے کمرے میں توانائی کی ضرورت بھی پوری کی جاسکے گی۔ کھڑکی میں شفاف سولر سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ کھڑکی سستی بھی ہے اور آسانی سے کمرے میں لگائی بھی جاسکتی ہے۔اسے کرسٹن یونیورسٹی کے محققین نے تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سولر سیل سے گھر بھر کی بجلی بھی جلائی جاسکتی ہے۔

شیئر: