Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک پر مفت وائی فائی استعمال کرنے کا نیا فیچر متعارف

واشنگٹن- - - - -فیس بک نے اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ دیر تک سوشل ویب سائٹ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ایک نیا فیچر بھی متعارف کرادیا۔فیس بک نے اپنے ایپس فیچرز میں ’فائنڈ وائی فائی‘ نامی فیچر کاآغاز کردیا۔اس فیچر کو استعمال کرکے فیس بک صارفین اپنے ارد گرد مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا پتہ لگا سکیں گے۔فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اس فیچر کو شروعاتی طور پر گزشتہ برس چند ممالک میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن یکم جولائی سے یہ فیچر دنیا کے تمام ممالک میں کام کرنے لگے گا۔فیس بک کا یہ فیچر کمپنی کے لوکیشن میپ سے جڑا ہوتا ہے جو صارف کو میپ کی مدد سے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامات کا پتہ بتاتا ہے۔فائنڈ وائی فائی کے ذریعے صارف ان تمام مفت وائی فائی اسپاٹ کا پتہ لگا سکے گا جو اس علاقے کے قریب ترین مقامات ہوں گے۔ واضح رہے کہ فیس بک نے اس فیچر کو ابتدائی طور پر گزشتہ برس چند ممالک میں متعارف کرایا تھا تاہم اب اسے آئی او ایس اور اینڈرائڈ صارفین کے لیے دنیا بھر میں شروع کیا گیا ہے دیگر ممالک کی طرح پاکستانی صارفین بھی اس فیچر سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ایسا ہی فیچر اسمارٹ موبائلز میں بھی ہوتا ہے تاہم موبائل فونز صرف اپنی رینج میں آنے والے وائی فائی کا پتہ بتاتی ہیں مگر فیس بک نہ صرف رینج میں آنے والے اسپاٹ کا پتہ بتائے گا بلکہ دوسرے قریبی ترین اسپاٹ سے بھی باخبر رکھے گا۔

شیئر: