ریاض ( ذکاء اللہ محسن) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر اور ممبر پنجاب اسمبلی مولانا الیاس چنیوٹی نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قادیانی ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے چلے آرہے ہیں۔ یہ اب بھی گمراہ کن اور کفریہ عقائد کو پھیلانے کے لئے سرگرم ہیں۔ ان کے انہی عقائد کی بدولت ان کو 7 ستمبر 1974ء کو کافر قرار دیا گیا تھا اور پھر 1984ء میں ان کو قادیانیت آرڈیننس کے تحت اسلامی شعائر اور اسلامی اصطلاحات کے استعمال سے بھی روک دیا گیا تھا مگر قادیانی اپنے گھناؤنے اور مذموم مقاصد کے حصول کے لئے پھر سے سرگرم ہو رہے ہیں۔ اب یہ سوشل میڈیا کا سہارا لیکر سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ انٹرنیٹ پر قرآن پاک کا غلط ترجمہ پھیلا رہے ہیں جس کو روکنے کے لئے فی الفور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔مرزا قادیانی کے بیٹے مرزا بشیر الدین محمود احمد نے تفسیر صغیر کے نام سے قرآن پاک کا غلط ترجمہ کیا ہے۔یہ حرکت توہین قرا?ن کے زمرے میں آتی ہے۔ عدالت عالیہ کو اس کا ازخود نوٹس لینا چاہئے۔