ریاض ( ذ، م) ادبی تنظیم حلقہ فکروفن کی جانب سے معروف شاعرہ اورصحافی عمرانہ مشتاق کے اعزاز میں عید ملن مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا۔ تقریب 6 جولائی بروز جمعرات،مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان سے نامور شعراء شرکت کریں گے جن میں ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کے علاوہ ڈاکٹر شہناز مزمل، فرحت پروین، ڈاکٹر حنا عنبرین، وقار نسیم وامق، سہیل ثاقب، محمد ایوب صابر، عبدالرزاق تبسم، صابر قشنگ، حکیم اسلم قمر اور دیگر بھی شرکت کریں گے۔ عید ملن مشاعرے کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق ہوںگے۔