Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی بچے بھی جدید غلامی کا شکار

لندن ۔۔۔۔۔لندن میں ہر سال 1200سے زیادہ بچوں کو جبری بھرتی اور گھریلو تشدد سے بچایا جاتا ہے۔ منگل کو شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق پولیس ،خیراتی اداروں اور فلاح و بہبود سے متعلق ماہرین نے بتایا کہ انہوں نے ان بچوں کو نام نہاد جدید غلامی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان بچوں کو انسانی اسمگلنگ میں استعمال کیا جاتا ہے اور ان سے جبری مشقت لی جاتی ہے۔چلڈرن کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعدادو شمار حتمی نہیں کیونکہ بہت سے معاملات میں تورپورٹ ہی درج نہیں کرائی جاتی۔کمشنر نے سیاستدانوں پر زور دیا کہ بالغوں کی طرف سے بچوں کے اس ہولناک استحصال کا نوٹس لیں اور ان بچوں کو بچانے کی ہرممکن کوشش کریں۔کمشنر نے کہا کہ دنیا بھر میں کروڑوں بچے اس قسم کی غلامی کا شکار ہیں۔

شیئر: