Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھونی فتح گر کھلاڑی نہیں رہے

  ممبئی....ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں چوتھے ایک روزہ میچ میں عبرتناک شکست کے بعد ہندوستانی میڈیا نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے ان کا کہنا تھا کہ سابق کپتان اب میچ وننگ کھلاڑی نہیںرہے اور ورلڈ کپ کیلئے ان کا متبادل ڈھونڈا جائے۔چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز سے ایک روزہ میچ میں عبرتناک ناکامی نے میڈیا کو کرکٹ ٹیم پر انگلیاں اٹھانے کا موقع فراہم کردیا تاہم اس کی زد میں سب سے زیادہ سابق کپتان دھونی ہیں جن کی کارکردگی کے بارے میں سوالات کئے جارہے ہیں۔دھونی کو ہمیشہ کامیاب فنشر کھلاڑی قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن وہ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بھی ہندوستانی شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔ چوتھے ون ڈے میچ میں بھی وہ محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے آوٹ ہوگئے جس پر شائقین سمیت میڈیا بھی ان سے ناراض ہے ۔ذرائع ابلاغ کا کہنا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی سابق کپتان کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی

 

شیئر: