Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات:جان لیوا ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں 300فیصد اضافہ

ابوظبی: امارات نے خطرناک اور جان لیو ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں 300فیصد سے زیادہ اضافہ کردیا ہے۔ نئے ٹریفک قوانین کے مطابق اچانک مڑنے اور غیر قانونی طور پر ٹریک بدلنے کا جرمانہ 5گنا بڑھاکر ایک ہزار درہم کردیا ہے جبکہ اس سے پہلے 200درہم ہوا کرتا تھا ۔ اسی طرح ممنوع جگہ پر داخلے کا جرمانہ 200درہم سے بڑھا کر ایک ہزار درہم کردیا گیا ہے۔ محکمہ ٹریفک کے نائب سربراہ جنرل محمد سیف الزفین نے کہا ہے کہ محکمے نے ان تمام خلاف ورزیوں کے جرمانوں میں اضافہ کیا ہے جنہیں خطرناک اور جاں لیوا سمجھا جاتا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: