اسلام آباد .... وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی گزشتہ روز جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر انہیں سیلوٹ کرنے والی اسلام آبا د کی لیڈی پولیس افسر کو ایک شہری آمنہ ایڈووکیٹ نے شوکاز نوٹس بھیجا ہے اور عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہےے۔ ایس پی اسپیشل برانچ ارسلہ سلیم کو بھیجے گئے نوٹس میں15 دن کے اندر عوام سے معافی مانگنے کو کہا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے۔ انہیں سیلوٹ کرنا غیر مناسب عمل ہے ۔ ارسلہ سلیم عوام کے ٹیکس سے تنخواہ وصول کرتی ہیں۔ انہیں سرکاری اصول و ضوابط کی پابندی کا پورا خیال رکھنا چاہئیے۔