اسلام آباد...وزیراعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نوازاچانک دوحہ روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز قطری شہزادے حمد بن جاسم سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی کے2 ارکان قطری شہزادے کے خط کی تصدیق اورشریف خاندان سے کاروباری معاملات پرمعلومات حاصل کرنے کے لئے دوحہ پہنچے تھے۔ حمد بن جاسم الثانی کو پاکستانی سفارت خانے میں ملاقات کی پیش کش کی گئی تھی لیکن انہوںنے یہ کہہ کر ملاقات سے انکار کر دیا کہ وہ صرف اپنے دفتر میں ملاقات کریں گے۔جے آئی ٹی کے ارکان بیان ریکارڈ کئے بغیر واپس آگئے تھے۔