Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یادداشت کی کمزوری کے مریض بڑھ گئے

لندن ۔۔۔۔برطانیہ میں یادداشت خراب ہونیوالے مریضوں کی تعداد آئندہ 25برسوں میں بڑھ کر 10لاکھ ہوجائیگی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ قومی صحت سروس اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کا علاج کرسکے گی۔ خیراتی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ ریسرچ کے نتیجے میں حکومت کو ابھی سے تیاری کرلینی چاہئے۔اس بیماری کے علاج پر برطانیہ ہر سال 23ملین پونڈ خرچ کرتا ہے۔ اگرچہ پچھلے سال ایسے مریضوں کی تعداد میں 2.7فیصد کمی ہوئی ہے۔ تاہم ریسرچرز کا کہنا ہے کہ چونکہ بہتر ماحول کی وجہ سے لوگوں کی عمریں طویل ہونگی اسلئے اس بیماری کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔

شیئر: