Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین ، سکم کی آزادی کی حمایت کرسکتا ہے

نئی دہلی۔۔۔۔چین کے سرکاری میڈیا نے ہند کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے سکم میں سرحدی تنازع طے نہ کیا توہم سکم کی آزادی کی مہم کی حمایت شروع کردینگے۔ چین نے خبردار کیا کہ سکم سے فوری اور غیر مشروط طور پر فوج واپس بلائی جائے۔ اس کے بعد ہی تمام مسائل کے حل کیلئے بامقصد مذاکرات شرو ع کرینگے۔ چین کے اخبار گلوبل ٹائمز نے کہا ہے کہ سکم کی آزادی کی حمایت کا کارڈہند کے ساتھ تعلقات میں اہم کردار ادا کریگا۔ اخبار نے اپنی حکومت پر زور دیا کہ وہ سکم کے مسئلے پر زیادہ سخت رویہ اختیار کرے اور ہندوستان کو اپنی اشتعال انگیزیوں کی قیمت ادا کرنی ہوگی۔ چین کو چاہئے کہ وہ ہند کی علاقائی بالادستی کے تصور کا خاتمہ کرے۔اگرچہ چین نے 2003ء میں ہند کے ساتھ سکم کے الحاق کو تسلیم کیا ہے لیکن سکم میں بے شمار لوگ ایسے بھی ہیں جو کہتے ہیں تاریخی طور پر سکم علیحدہ ریاست رہی ہے۔ چین وہاں سکم کی آزادی کے حامیوں کی حمایت میں اٹھ سکتا ہے۔چینی معاشرے میں بھی لوگ اس کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

شیئر: