Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی آج ہوگی

جدہ ( ابو انصاری ) جدہ میں قائم تلنگانہ کی تنظیموں کو متحد کرکے فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشن نے 7 جولائی کو جدہ کے مقامی ہوٹل میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا ہے جس کے کنونیئر حسن بایزید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشن کا قیام تمام تنظیموں کے متفقہ فیصلے کے بعد عمل میں آیا تھا جس کے تحت کمیونٹی کیلئے سروسز دینے والی سینیئر شخصیت کو ہر سال ایوارڈ دیا جاتا ہے جو انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ۔ عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر تلنگانہ کی بیشتر تنظیمیں جس میں خاک طیبہ ٹرسٹ ، بزم اتحاد ، تلنگانہ یونائیٹڈ فورم ،تلنگانہ ویلفیئرفاؤنڈیشن، نور ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی، حیدرآباد پین این پالیٹیو کیئر ٹرسٹ ، تلنگانہ این آر آئیز فورم ،اردو گلبن ، اردو اکیڈمی جدہ ، دکن این آر آئیز گروپ اور دیگر تنظیمیں شامل ہیں ۔تمام تنظیموں کے سربراہان نے اہل تلنگانہ اور ملت اسلامیہ کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ۔ اس عید ملن میں حالات حاضرہ پر آپس میں سیر حاصل گفتگو ہوگی بعد ازاں شعری نشست ہوگی جس میں چندمخصوص شعراء کرام سے ان کا کلام جبکہ عارف مسعود صدیقی اور امین الدین انصاری سے تمثیلی کلام سنا جائے گا ۔شرکت بذریعہ دعوت نامہ ہوگی ۔

شیئر: