Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلامتی کونسل نے جماعت الاحرار پر پابندیاں لگا دیں

نیو یارک ...اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کا نام ان اداروں اور افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی جن کے اثاثے منجمد ، ہتھیاروں کی نقل وحرکت اور سفری پابندیاں عائد ہیں۔ پاکستان نے فہرست میں نام شامل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اسلام آباد نے جماعت الاحرار کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔  بیان میں ترجمان نے کہا کہ جماعت الاحرار کو افغانستان سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے اندر کئی دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔و اضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال جماعت الاحرار کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔

 

شیئر: