Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کیخلاف مملکت کے ساتھ عمان کا اظہار یکجہتی

مسقط- - - -- - - سلطنت عمان نے قطیف کے المسورہ محلے میں سعودی سیکیورٹی گشتی دستے پر دہشت گرد حملے کی مذمت کردی۔ عمانی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ سلطنت عمان دہشت گردی اور تشدد کیخلاف سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ جاں بحق ہونے والے کے اعزہ سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور دہشت گرد حملے کو بزدلانہ امر اور مملکت میں بدامنی کا مترادف قرار دیتی ہے۔

شیئر: