Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہارن بجانے سے روکنے پر پولیس سے مارپیٹ

وارانسی۔۔۔۔۔لنکا میں ملہیا پل کے نیچے پریشر ہارن بجانے سے روکنے پر بائک سوار 3 لڑکوں نے نہ صرف سپاہیوں کے ساتھ مارپیٹ کی بلکہ وردی بھی پھاڑ دی۔ رمنا چوکی انچارج نے مارپیٹ، کام میں خلل وغیرہ الزامات میں آشوتوش کمار موریہ، وشال چورسیا و دویانشو کو گرفتار کرلیا۔ تعینات سپاہی اشونی سنگھ و مانویندر سنگھ پل کے پاس دوپہر میں ایک اسکول کی چھٹی ہوئی تو بائیک سوار ملزمین پریشر ہارن بجا رہے تھے منع کرنے پر لڑکوں نے خود کو بڑے پولیس آفیسر کا قریبی بتاتے ہوئے سپاہیوں سے مارپیٹ کرنے لگے، وردی پھاڑ دی۔ تینوں نے فون کر دوستوں کو بھی بلالیا اور سپاہیوں کے گالی گلوج بھی کی۔ آخر کار اطلاع پر پنچے چوکی انچار ج نے مارپیٹ کررہے لڑکوں کو پکڑلیا۔

شیئر: