Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عبد الستارایدھی انسانیت کے خدمتگار اور تاریخ ساز شخصیت تھے، سفیر پاکستان

ریاض ( ذکاء اللہ محسن)عبد الستارایدھی انسانیت کے خدمتگار اور تاریخ ساز شخصیت تھے۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق نے عبد الستارایدھی کے پہلے یوم کے حوالے سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان سب لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو د کھی انسانیت کی خدمت اور بے سہارا لوگوں کا سہارا بنتے ہیں۔ پاکستانی قوم صدیوں تک عبد الستارایدھی کو یاد کرے گی۔ عبدالستار ایدھی کے حوالے سے ریاض میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے بھی خراج تحسین پیش کیا۔ شمشاد احمد صدیقی کا کہنا تھا کہ ایدھی کی خدمات کو پوری دنیا سراہتی ہے۔ انہوں نے رنگ ونسل کے امتیاز سے بالاتر ہوکر ایک ایسی خدمت کی روایت قائم کی ہے جسے اب ہمیں ملکر قائم رکھنا ہے اور ان کے ادارے کو بھرپور سپورٹ کرنا ہے۔ڈاکٹر ارم قلبانی کا کہنا تھا کہ 2016 میں پاکستان نے بڑے بڑے ہیروز کھوئے، ان میں سب سے بڑا نام عبدالستار ایدھی کا ہے۔ ان کی شخصیت پر گفتگو کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہوگا کیونکہ ان جیسی شخصیت اور کوئی نہیں۔ وقار نسیم وامق کا کہنا تھا کہ ایدھی ایک ایسی خدمت کا نام ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گی۔ انہوں نے وہ کارنامہ کر دکھایا جو دنیا کے بڑے ادارے بڑی مشکل سے کرتے ہیں۔چوہدری بشیر احمد کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں جو ایسے کارہائے نمایاں سرانجام دے کر دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ۔انجینئر عبدالرؤف مغل کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات نہ صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولیینس سروس اور دوسرے بے شمار فلاحی کام اور ادارے رہتی دنیا تک خدمت انسانی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔ گل زیب کیانی کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے دنیاانسانیت کا درد رکھنے والے مسیحا سے محروم ہو گئی ۔ مصیبت زدہ انسانوں کے لیے عبدالستار ایدھی کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

 

 

وڈیو دیکھنے کے لئے کلک کریں:

http://bit.ly/2u4qIiE

 

شیئر: