Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ،پاکستان کا ہند سے پھر احتجاج

  اسلام آباد....دفتر خارجہ نے اتوار کو ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو پھر طلب کیا۔ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔ڈی جی ساوتھ ایشیا ڈاکٹرفیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے مزید 3 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔نئی دہلی 2003 کے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔دفترخارجہ نے کہا کہ شہری علاقوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ایسے واقعات انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ہندوستانی فورسز نے چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹر میں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔

 

شیئر: