لندن ...پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر 100ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں۔وویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پاکستانی کپتان ثنا میر کا 100 واں ایک روزہ میچ تھا۔ 100 ون ڈے مکمل کرنے پر ثنا میر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مختلف کرکٹرز کی جانب سے بھی ثنا میر کو مبارک باد دی گئی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بھی قومی کرکٹ ٹیم شکست سے دوچار ہوئی تاہم کپتان ثنا میر نے نصف سنچری اسکور کی۔ واضح رہے کہ ثنا میر دنیا کی 29ویں خاتون کھلاڑی ہیں جس نے 100 ون ڈے میچز کھیلے۔ 31 سالہ ثنا میر کے والد ریٹائرڈ کرنل ہیں۔