Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارجلنگ میں وسیع پیمانے پر ہنگامے

کولکتہ۔۔۔۔۔دارجلنگ میں وسیع پیمانے پر ہنگامے کے بعد فوج طلب کرلی گئی۔ دہلی میں وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ مغربی بنگال کی حکومت نے بی ایس ایف کی 4کمپنیاں اور پیراملٹری فورسز کی مزید 4کمپنیاں بھیجی ہیں۔ دارجلنگ میں گورکھا جن مکتی مورچا علیحدہ گورکھا ریاست بنانے کی مہم شرو ع کئے ہوئے ہے۔ ہفتے کو ہنگاموں میں 3افراد ہلاک اور پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔ اس دوران بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعات ہوئے، پولیس چوکیوں اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا گیا۔صورتحال بگڑنے پر فوج کو بلایا گیا۔وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے گزشتہ روز امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہنگامے بند کردیں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

شیئر: