Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل میں داعش کو شکست دیدی،عراقی وزیر اعظم

  بغداد ...عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اتوار کوموصل میں سرکاری فورسز کی فتح کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے جنگجو پسپا ہو چکے ۔ اپنے بیان میں سیکیورٹی فورسز اور عراقی عوام کو مبارک باد دی اور ان کے حوصلے کی تعریف کی۔ عراقی وزیر اعظم موصل پہنچے اور سیکیورٹی فورسز کو فتح پر مبارکباد دی ۔واضح رہے کہ عراقی فورسز نے موصل کے مرکز میں منہدم ہونے والی تاریخی نوری مسجد پر بھی قبضہ کر لیا تھا، جہاں کھڑے ہو کر داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے خودساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔ موصل پر قبضے کے لئے گزشتہ 8 ماہ سے لڑائی جاری تھی۔ داعش نے موصل پر3سال قبضہ برقرار رکھا۔

 

شیئر: