Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں کرینہ سےبھی زیادہ مہنگی تیمور کی ڈریسنگ

ممبئی۔۔۔۔۔۔کرینہ کپور آج کل اپنے بیٹے تیمور کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔تیمور کی جب بھی کوئی فوٹو منظرعام پرآتی ہے وہ وائرل ہوجاتی ہے، تیمورکی شوخی اوراندازبہت پیارالگتا ہے، ان کا ڈریس اسٹائل بھی دیکھنے کے لائق ہوتا ہے۔تیمور کی ابھی تک جتنی تصاویر سامنے آئی ہیںہرایک کا اسٹائل منفرد ہے۔ اس بار تیمور پاجامہ کرتا پہنے ہوئے نظر آیاجس میں وہ کسی شہزادے سے کم نہیں لگ رہا ہے۔کرینہ تیمور کو اپنی طرح ہی اسٹائلش بنا رہی ہیں۔کرینہ بیٹے کے کپڑے اور جوتے پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔تیمور کے لئےصرف برانڈیڈ کپڑے ہی خریدے جاتے ہیں۔وہ گسی ،رالف لارن اور رابرٹ کوالٹی جیسے برانڈ کے کپڑے اور جوتے پہنتا ہے، تیمورکی عمر6ماہ ہے مگر اس کا اسٹائل کرینہ سے بھی زیادہ مہنگا ہے۔تیمور کی ٹی شرٹ 5ہزار روپے کی جبکہ جوتے اور پینٹ کی قیمت تقریبا10 ہزار روپے ہوتی ہے۔

شیئر: