دارجلنگ۔۔۔۔مغربی بنگال کے دارجلنگ میں کشیدگی برقرار ہے۔علاقے میں حالات بدستورسنگین ہیں۔ گورکھا جن مکتی مورچہ کے اسسٹنٹ سیکریٹری ونے تمانگ نے الزام لگایا کہ سیکیورٹی فورسز نے مورچے کے 3کارکنوں کو گولی ماردی۔اس سے پہلے تشدد کے واقعات میں مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر 3ہوگئی ہے۔ ہلاکتوں کے خلاف گورکھا لینڈ کے حامیوں اور ناری مورچہ کے کارکنوں نے پولیس اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا جس پر جھڑپیں ہوئیں۔مظاہرین نے ترنمول کانگریس کے دفتر ، پولیس چوکی اور ایک سرکاری دفترکو بھی آگ لگا دی۔علاقے میں کشیدگی کے بعد مزید سیکیورٹی دستوں کو تعینات کردیا گیا۔