Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی: پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہزنی

نئی دہلی۔۔۔۔۔نئی دہلی میں موٹر سائیکل سواروں نے ایک خاتون سے سونے کی چوڑیاں چھین لیں اور فرار ہوگئے۔ متاثرہ خاتون آٹو میں سفر کررہی تھی۔ موٹر سائیکل پر سوار 2افراد نے آٹو رکوایا اور اسلحے کے زور پر چوڑیاں اتروالیں۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔

شیئر: