Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشن کے تحت10تنظیموں کی مشترکہ عید ملن

اردو اکیڈمی، تلنگانہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، تلنگانہ یونائٹیڈ فورزز ، تلنگانہ این آر ائی فورم، نور ایجوکیشنل، اردو گلبن، پین اینڈ پیلیٹو، دکن این آر ائی،بزم اتحاد اور خاک طیبہ کی مشترکہ تقریب
 
جدہ ( امین انصاری ) فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشن کی جانب سے ریاست تلنگانہ کی 10  تنظیموں کے اتحاد سے عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔کمسن قاری محمد معاذ نے تلاوت کلام پاک ،خالد مدنی اور امین انصاری نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ کنونیر حسن بایزید نے کہا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد کا مقصد اپنوں کے ساتھ مل بیٹھ کر خوشیوں کوشیئر کرنا ہے ۔  مہتاب قدر نے شرکاء کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اہل ثروت کو یاد دلایا کہ وہ اپنی عید میں غرباء ، یتیم اور بے بس و بے سہارا لوگوں کو بھی شامل رکھیں۔اردو اکیڈمی جدہ کے سربراہ سلیم فاروقی نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جدہ میں قائم جتنی بھی تنظیمیں ہیں وہ اپنے اپنے طور پر بہترین کام انجام دے رہی ہیں ۔ تلنگانہ ویلفیئر  فاونڈیشن  کے رکن سید افضل نے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت کے بعد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ آج ہماری عیدپوری ہوئی ۔تلنگانہ یونائیٹڈفورم کے جنرل عبید باجوہ نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں مسلمانان عالم کو ضرور یاد رکھیں ۔تلنگانہ این آر آئی فورم کی جانب سے انس مصری نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے شرکاء کو پیغام دیا کہ مومن کی شان یہ ہے کہ وہ ہر حال میں اپنے رب کی مرضی پر قائم رہیں  ۔ نور ایجوکیشنل  اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے خالد حسین مدنی نے کہا کہ فیڈریشن آف تلنگانہ آرگنائزیشن نے جو ایک پلیٹ فارم پر دکن کی تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا اس کیلئے تمام آرگنائزیشن قابل مبارکباد ہیں۔اردو گلبن جدہ کے صدر نے تنظیم کی جانب سے تمام احباب کو مبارکباد دی اور کہا کہ آرگنائزیشن کے بینر تلے آنے والی تمام تنظیم اور اس کے سربراہ ایک دوسرے کیلئے قابل قدر ہیں ۔  پین این پیالیٹیو ٹرسٹ کے سربراہ میر محمود علی نے کہا کہ آج کی عید ملن پارٹی اس بات کی ضامن ہے کہ ہم متحد ہیں  ۔ دکن این آر آئی گروپ کے صدر عبدالرزاق نے کہا کہ عید کا دن گزرگیا لیکن  عید جیسی خوشی میسر نہیں ہوئی تھی، آج اس عید ملن میں شرکت کرکے بھرپور عید لگ رہی ہے ۔ خاک طیبہ ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری سید خواجہ وقار الدین نے کہا کہ عید کی اصل خوشی رضائے الہی میں مضمر ہے۔ بزم اتحاد جدہ کے جنرل سیکریٹری یوسف الدین امجد نے بزم کی طرف سے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مومنوں کے دلوں کو جوڑنے کا جو کام فیڈریشن نے کیا ہے یقینا اسکا اجر اللہ تعالی کی طرف سے بہترین ملنے والا  ہے ۔شمیم کوثر نے کہا کہ عید کے موقع پر گلے ملنے سے ایک دوسرے کے قلوب کی تجلیات اور انوار منتقل ہوتے ہیں  ۔اعجاز احمد خان نے کہا کہ یوں تو ہر تنظیم اپنے اپنے طور پر عید ملن تقاریب منعقد کررہی ہے لیکن ایک پلیٹ فارم سے عید منانے میں انتہائی مسرت ہورہی ہے ۔ مہاراشٹرا کی نمائندگی کرتے ہوئے قادر خان نے دعا کی کہ فیڈریشن جہاں حیدرآباد کی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لائی، اللہ کرے کہ وہ پورے ہندوستان کی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لائیں ۔کیرلا کمیونٹی کی جانب سے محمد اشرف نے مبارکباد پیش کی ۔انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کے چیئرمین آصف رمیز داؤدی نے کہا کہ عید کے بعد بھی اس طرح کی اجتماعی محافل کا انعقاد کریں تاکہ مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سے خیالات کا تبادلہ ہوسکے ۔سعودی گزٹ کے سینیئر صحافی رام نارائن نے کہا کہ عید کے اس موقع پر اپنے مسلم بھائیوں کی خوشی میں شرکت کرکے اچھا لگا ۔ سید غضنفر علی ذکی نے کہا کہ جتنی بھی تنظیمیں یہاں کام کررہی ہیں وہ خود نہیں کررہی بلکہ اللہ کروا رہا ہے  ۔انڈیا فورم کے صدر محمد حیدر نے کہا کہ جدہ ایک ایسا شہر ہے جہاں ہم تارکین ہندوستان کی تمام ریاستوں کی تہذیب و تمدن کو اکٹھا دیکھتے اور اپناتے ہیں ۔ سید تقی الدین نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص ہر کام کرے، اگر کوئی ٹیلنٹ دوسری جگہ سے مل رہا ہے تو ہمیں اس کو قبول کرنا چاہئے کیونکہ اسی میں ملت کا فائدہ ہے ۔قمر سادہ نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ پورے ہندوستان کی نمائندہ شخصیات اس ہال میں موجود ہیں۔اظہر زئی نے کہا کہ عید ملن ہو کہ کوئی اور ملن یہ تصور ہی انسان کو مسرور کردیتا ہے ۔ محمد زکریا بلادی نے کہا کہ خوشی جب تصور سے زیادہ ملتی ہے تو الفاظ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ۔ محمد یوسف  نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی ریاست کی زبان سیکھنا چاہئے تاکہ ہم ریاستی ترقی کا حصہ بن سکے ۔ بعد ازاں مہتاب قدر ، افسر بارہ بنکوی  اور الطاف شہریار نے اپنا کلام پیش کیا ۔ مرزا قدر نواز بیگ نے تمام تنظیموں کے سربراہوں ، سامعین ، منتظمین اور میڈیا کا فردا فردا شکریہ ادا کیا ۔ 
 
 

شیئر: