Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امرناتھ یاتریوں کیلئے مزید سخت حفاظتی انتظامات

نئی دہلی۔۔۔۔کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں گزشتہ روز امر ناتھ یاتریوں پر جو دہشتگرد حملہ ہوا تھا اس کے بعد یوپی میں بھی ہائی الرٹ کردیا گیاجبکہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں معاملے پر غور کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ ایک اعلیٰ اختیاراتی مرکزی ٹیم وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج کی قیادت میں جموں کشمیر جائیگی اور وہ یاتریوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی انتظام کا جائزہ لے گی۔ دہشتگردی کیلئے لشکر طیبہ کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ۔دہلی میں پولیس کے خصوصی سیل نے ہدایت کی ہے کہ مختلف مقامات پر حفاظتی انتظامات بہتر بنائے جائیں۔ بس حملے میں ہلاک ہونیوالے7یاتریوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دہلی لایا گیاہے۔آئی جی کشمیر منیر خان نے کہا کہ حملہ لشکر طیبہ کے اسماعیل نامی دہشتگرد نے کیا۔

شیئر: