لندن ۔۔۔۔اپنا اسمارٹ فون چارج کرتے ہوئے چند باتوں کا خیال رکھناضروری ہے۔ہر قسم کی بیٹریوں میں تاریخ انتہا ضروردیکھ لی جائے۔ بیٹری چارج کرتے ہوئے اس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اسما رٹ فون کو خود اس سے چار ج کرنا چاہئے اگر کوئی اور استعمال کیا تو بیٹری کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے بلکہ بیٹری کی زندگی کم ہوسکتی ہے۔غیر معروف تیار کنند گان کے سستے چارجر استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ بجلی کی آنکھ مچولی کے دوران اس کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہوتا۔اگر اڈاپٹر نے کام کرنا چھوڑدیاتو اس سے نہ صرف بیٹری بلکہ موبائل فون کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔اس بات کا خیال رکھئے کہ چار ج کرتے ہوئے اس پر پلاسٹک کور پایا جاتا ہے اسے اتار لیاں۔لوگ سمجھتے ہیں کہ بیٹری کو تیزی سے چارج کرنیوالا چارجر اچھا ہوتا ہے لیکن یاد رکھئے کہ یہ بیٹری کیلئے مفید نہیں کیونکہ اس طرح کرنے سے فون کی بیٹری بہت زیادہ وولٹیج استعمال کرتی ہے۔رات بھر چارجنگ سے گریز کیجئے۔تھرڈ پارٹی کا بیٹری ایپ استعمال نہ کریں کیونکہ بیٹری کی زندگی کم ہوجاتی ہے۔اپنی بیٹری کو صرف 80فیصد تک چارج کریں مکمل چارجنگ سے گریز کریں۔چارجنگ اسی وقت کریں جب آپ کی بیٹری 20فیصد رہ جائے۔ غیر ضروری چارجنگ سے بیٹری جلد خراب ہوجاتی ہے۔