Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپوزیشن کے دباو سے نمٹنے کیلئے حکومتی حکمت عملی

اسلام آباد... وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار، اٹارنی جنرل اشتراوصاف کے علاوہ قانونی اور آئینی ماہرین بھی شریک تھے۔ نواز شریف کو جے آئی ٹی رپورٹ کے مختلف پہلووں پر بریفنگ دی گئی۔ رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن کے دباو سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی۔وزیراعظم نے فوری طور پر مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں دیگر آپشنز پر بھی غور کیا گیا۔حکومت کی اتحادی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

 

شیئر: