اسلام آباد-----پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے لئے پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی نامزدگی کی منظوری دے دی ۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کیلئے نجم عزیز سیٹھی اور عارف اعجاز کے ناموں کی منظوری دے دی۔دونوں نامزدگیوں کی مدت کا آغاز 6 اگست 2017 ء سے ہوگا۔نجم سیٹھی پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ رواں ماہ کے آخر میں پی سی بی کے بورڈ کے اجلاس میں نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا، موجودہ چیئرمین شہریار خان اگست 2017 ء کے وسط میں 3 سالہ مدت مکمل کرلیں گے۔