Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساشے میں دودھ کی فروخت

چنئی۔۔۔۔تامل ناڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غریب لوگوں تک خالص دودھ پہنچانے کیلئے 10روپے کے ساشے میں دودھ فروخت کیا کریگی۔انہوں نے کہا کہ غریبوں اور خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی بیمار گایوں کا بھی علاج کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر نے اسمبلی میں اس نئی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 10روپے کے ساشے میں 225ایم ایل دودھ فراہم کیا جائیگا۔ آئسکریم کی فیکٹری بھی قائم کی جائیگی جس میں 6ہزار لیٹر دودھ سے آئسکریم تیار ہوگی۔

شیئر: