Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کے لئے خدمت قرآن پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری

جدہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو قرآن کریم اور اس کے علوم کی شاندار خدمت پر امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کردی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان ابا الخیل نے بدھ کو یونیورسٹی کے اعلی عہدیداروں پر مشتمل وفد کے ہمراہ شاہ سلمان سے جدہ کے قصر السلام میں ملاقات کرکے ڈگری حوالے کی۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر واضح کیا کہ یونیورسٹی کے اہلکاروں کے لئے یہ فیصلہ باعث فخر ہے ۔ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ شاہ سلمان نے ان کی خواہش کا لحاظ کرتے ہوئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری قبول کرلی۔ یہ ڈگری شاہ سلمان کی عظیم الشان کوششوںاور قرآن پاک کی تعلیمات کے مسلسل فروغ کے لئے قدر ومنزلت کا اظہار ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: