Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمانی شہریوں پر پابندی کی حقیقت کیاہے؟

ابوظبی۔۔۔۔متحدہ عرب امارات میں سلطنت عمان کے سفارتخانے نے واضح کیا کہ قطر میں پیدا ہونیوالے عمانیوں کوامارات میں داخل ہونے سے نہیں روکا گیا۔ اس کے برخلاف سوشل میڈیا پر جاری دعوے سراسر غلط ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ امارات نے قطر میں پیدا ہونیوالے عمانی شہریوں کو اپنے یہاں آنے سے روک دیا ہے۔ عمانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امارات کے دفتر خارجہ نے اس خبر کی تردید کی اور واضح کیا کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں۔

شیئر: